Posts

Showing posts from September, 2015

Mianwali condition on eid days

Image
عید کے دنوں میں میانوالی کی گلیوں کی حالت زار اپکے سامنے ہے۔چندکلومیٹر پر محیط سڑکوں کےاس شہر میں کوئی ایک سڑک بھی سلامت نہیں۔ مسلم لیگ کی نیک قیادت ہو یا تحریک انصاف کی تبدیلی کی ہوا دونوں نے اس شہر کو کچھ بھی نہیں دیا 109 سال سے ضلع کا درجہ حاصل کرنے والا یہ شہر جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ اج بھی یہ شہر سیاست کا شکار ہے لوگوں کی بنیادی مسائل نہ کل حل ہوئے نہ اج۔ اخر mna صاحب صرف اتنا کہ یہ کیسی تبدیلی ہے کہ اپکے مطابق گلی کا خاکروب بھی اپکی بات نہیں سنتا میری دونوں جماعتوں سے درخواست ہے کہ اس شہر کے عوام کے نام پر سیاست چھوڑ دیں اور ہمارے مسائل پر توجہ دیں اگر اپ واقعی ہمارے خیرخواہ ہیں تو ورنہ ایک دن عوام اپ سب سےمتنفر ہوگئی تو پھر نتائج اچھے نہیں ہونگے۔

عالمی یوم امن اور ہمارا کردار

Image
21 ستمبر کو عالمی امن کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ امن وسلامتی کی مناسبت سے اگر ہم پاکستان سمیت پوری دنیا پر ایک نظر ڈالیں تو ہماراپہلا سوال ہوگا کہ یہ امن کس چڑیا کا نام ہے۔کشمیر سے فلسطین,برما سے شام، یمن سے افغانستان تک جس طرف نگاہ دوڑائیں خون کا بازار گرم ہے.صرف مملکت خداداد اپنے 60,000 سے زائد شہری اس جنگ میں گنوا چکا ہے جو کہ ہماری نہیں تھی مگر بیرونی طاقتوں نے اسے ہم پر مسلط کردیا ہے جو کہ ہم آپریشن ظرب عضب کی صورت میں لڑ رہیں۔ذرا سوچئے کیا یہ جنگ ہماری افواج نے تنہا لڑنی ہے کہ ہم بھی اس میں کوئی حصہ ڈال سکتے ہیں۔ میرے نزدیک یہ جنگ ہماری اپنی ذاتوں سے ہوتی ہوئی ملکی سرحدوں تک جاتی تواسکے نتائج زیادہ مثبت ہوتے مگر معزرت کے ساتھ ہم میں سے ہر دوسرا شخص چلتا پھرتا فسادی ہے جس کا مقصد اختلاف در اختلاف در اختلافی بحث کرنا ہے۔چاہے وہ بحث سیاسی ہو،مذہبی یا تعلیمی ہو، اسکاتعلق کسی مسلک سے ہو یا کسی سیاسی جماعت سے۔ہر طرف تنقید کے نشتر برسائے جاتے ہیں۔ان مباحثوں کا مقصد کسی کی اصلاح نہیں بلکہ دوسروں کی تضلیل اور تضحیک کرنا اور انہیں ننگا کر کے خوشی محسوس کرنا ہوتا ہے جس کے نتائج منفی ر