Posts

Showing posts from December, 2016

ایک نظر ایک جائزہ "نکلے تیری تلاش میں" پر

Image
سچ بتاوں تو "نکلے تیری تلاش میں" کو میں کسی عاشق کی اپنے محبوب کی تلاش میں نکلنے کی روداد سمجھ رہا تھا مگر جوں جوں میں اس کتاب کو پڑھتا گیا کہانی کا رنگ اور میری رائے بدلتی گئی۔ نکلے تیری تلاش میں ہے تو ایک دیوانے کی روداد نہیں مگر اسکا عشق مادی نہیں ،فانی نہیں بلکہ اسکا عشق لافانی ہے حقیقی ہے۔یہ تلاش ہے کھلتے منظروں کی چاہے وہ استنبول کی ٹرین کا سفر ہو، یا ارض روم کی قدیم مکانوں کی دیدہ زیب سرخ چھتیں ہوں ، نورستان کی چوٹیوں کی بیچوں بیچ بہتا دریا کابل ہویا ایران کے گرم حمام ہوں، شہر مشہد کے امام رضا کے روضے  کا سنہری گنبد ہویا عمر خیام کا نیشاپور ہو۔ بلند و بالا نوح کا پہاڑ ہو یا پھولوں کا دیس ہالینڈ ،کانسطنطاین کا ابی محل ہو یا صوفیہ کا عظیم معبد ہو۔ او رئینٹ ایکسپریس کا سفر ہو یا شہزادوں کی جزیرے ہوں۔شہر بے مثال لنڈن ہو یا ایمسٹرڈیم کی خوبصورت نہریں۔  ہر طرف تاریخ میں لپٹے منظر اور ان منظروں کی تلاش میں نکلا ایک نورد۔ جو ان منظروں کو خوبصورت الفاظ میں پرو کہ پڑھنے والے پر اپنا سحر طاری کردیتا ہے۔ تلاش کا یہ سفر ازل سے ابد تک ہے ہر منظر اس کوہ نورد کی پیاس بڑھائے جاتا ہے ۔