Posts

Showing posts from November, 2017

زوال پذیر معاشرے/کون سوچے گا؟

پاکستان خصوصا پنجاب میں چند ہفتوں سے سموگ نے عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے۔ دھند سے مشابہت رکھتی یہ فضائی آلودگی سینے ، پھیپڑوں کے ساتھ ساتھ آنکھوں کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ اب یہ سلسلہ لاہور سے ہوتا ہوا تقریبا پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے۔ لوگ بارش کے لئے ترس گئے ہیں کہ دو ماہ سے زمین نے بارش کا قطرہ نہیں چکھا۔ اس کی سب سے بڑی وجہ فیکٹریوں ، گاڑیوں سے نکلنے والا کثیف دھواں اور آلودگی یے مگر ہمارے بعض علما کرام اس حالت کو قیامت کی ایک نشانی بھی قرار دے رہے ہیں جس کی نشاندہی قران ان الفاظ میں کرتا ہے۔ " فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُّبِينٍ۔ يَغْشَى النَّاسَ هَٰذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ۔(سورہ دخان آیت 10،11) تو اس دن کا انتظار کرو کہ آسمان سے صریح دھواں نکلے گا۔ جو لوگوں پر چھا جائے گا۔ یہ درد دینے والا عذاب ہے۔ کچھ لوگ اسے اتفاق کریں گے اور اختلاف۔ مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ ہم میں سے اکثریت کے اعمال و کردار زوال کا شکار ہیں۔ گلی کے نکڑ پر ریڑھی لگاتے مزدور سے لیکر ملک کے اعلی ترین عہدے تک سب موقع ملتے ہی ہاتھ صاف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ چاروں صوبوں کے حالات آپکے