پاکستان میں وی آئی پی پروٹوکول کی لعنت بہت عام ہوچکی ہے,تپتی دوپہر ہو یا برستی بارش,طوفان ہو یا سیلاب انہیں روڈ بالکل خالی ملنا چاہیے. کوئی مریض ایمبولینس میں مر رہا ہے یا کسی بچی کا امتحان لیٹ ہورہا ہے, کسی کوکام پر جلدی پہنچنا ہے یا کسی کے اپنے پیارے کو میت کو کندھا دینا ہے سب گھنٹوں روڈ پر کھڑے کسی وزیر,مشیر وزیراعلی,وزیراعظم جیسی اعلی ہستیوں کے گزرنے تک انتظار کی سولی سے گزرتے ہیں.اسے کہتے ہیں وی ائی پی پروٹوکول جسے لاہور,اسلام اباد کراچی سمیت ہر بڑے شہر کے شہری روزانہ برداشت کرتے ہیں. اسی برس فروری میں زرداری صاحب کے پروٹوکول کے باعث ایک عورت نے روڈ پر بچے کو جنم دیا.اور اج اسی باپ کا بیٹابلاول بھٹو کراچی میں ہسپتال کے افتتاح پر ایا تو سارا شہر بند کردیا گیا ایک غریب باپ اپنی بیٹی کو لیے ہسپتال کے باہر بھاگتا رہا مگر کوئی ایک دروازہ اسے کھلا نہ ملا کہ وہ اپنی بچی کو ایمرجنسی میں لے جاتا. وہ ہر دروازے تک گیا مگر,اسے دوسرے دروازے کی طرف بھگا دیا جاتا ایسے گھنٹہ بیت گیا اور جب وہ اندر پہنچا,تو,اسکی بسمہ اسکے ہاتھوں میں دم توڑ چکی تھی, میڈیا نے اس خبر کو اٹھایا اور اج لودھ...
Comments
Post a Comment