Posts

Mianwali condition on eid days

Image
عید کے دنوں میں میانوالی کی گلیوں کی حالت زار اپکے سامنے ہے۔چندکلومیٹر پر محیط سڑکوں کےاس شہر میں کوئی ایک سڑک بھی سلامت نہیں۔ مسلم لیگ کی نیک قیادت ہو یا تحریک انصاف کی تبدیلی کی ہوا دونوں نے اس شہر کو کچھ بھی نہیں دیا 109 سال سے ضلع کا درجہ حاصل کرنے والا یہ شہر جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ اج بھی یہ شہر سیاست کا شکار ہے لوگوں کی بنیادی مسائل نہ کل حل ہوئے نہ اج۔ اخر mna صاحب صرف اتنا کہ یہ کیسی تبدیلی ہے کہ اپکے مطابق گلی کا خاکروب بھی اپکی بات نہیں سنتا میری دونوں جماعتوں سے درخواست ہے کہ اس شہر کے عوام کے نام پر سیاست چھوڑ دیں اور ہمارے مسائل پر توجہ دیں اگر اپ واقعی ہمارے خیرخواہ ہیں تو ورنہ ایک دن عوام اپ سب سےمتنفر ہوگئی تو پھر نتائج اچھے نہیں ہونگے۔

عالمی یوم امن اور ہمارا کردار

Image
21 ستمبر کو عالمی امن کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ امن وسلامتی کی مناسبت سے اگر ہم پاکستان سمیت پوری دنیا پر ایک نظر ڈالیں تو ہماراپہلا سوال ہوگا کہ یہ امن کس چڑیا کا نام ہے۔کشمیر سے فلسطین,برما سے شام، یمن سے افغانستان تک جس طرف نگاہ دوڑائیں خون کا بازار گرم ہے.صرف مملکت خداداد اپنے 60,000 سے زائد شہری اس جنگ میں گنوا چکا ہے جو کہ ہماری نہیں تھی مگر بیرونی طاقتوں نے اسے ہم پر مسلط کردیا ہے جو کہ ہم آپریشن ظرب عضب کی صورت میں لڑ رہیں۔ذرا سوچئے کیا یہ جنگ ہماری افواج نے تنہا لڑنی ہے کہ ہم بھی اس میں کوئی حصہ ڈال سکتے ہیں۔ میرے نزدیک یہ جنگ ہماری اپنی ذاتوں سے ہوتی ہوئی ملکی سرحدوں تک جاتی تواسکے نتائج زیادہ مثبت ہوتے مگر معزرت کے ساتھ ہم میں سے ہر دوسرا شخص چلتا پھرتا فسادی ہے جس کا مقصد اختلاف در اختلاف در اختلافی بحث کرنا ہے۔چاہے وہ بحث سیاسی ہو،مذہبی یا تعلیمی ہو، اسکاتعلق کسی مسلک سے ہو یا کسی سیاسی جماعت سے۔ہر طرف تنقید کے نشتر برسائے جاتے ہیں۔ان مباحثوں کا مقصد کسی کی اصلاح نہیں بلکہ دوسروں کی تضلیل اور تضحیک کرنا اور انہیں ننگا کر کے خوشی محسوس کرنا ہوتا ہے جس کے نتائج منفی ر...

پانی کا عالمی دن اور قحط کا خوف....

22 مارچ کو دنیا بهر میں پانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے. یو این او کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی بڑهتی ابادی کو فیکها جائے تو 2050 تک دنیا کی ابادی 9 ارب ہو جائے گی. جس کے باعث پانی کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں انے والے چند سالوں میں دنیا کے 40 فیصد ذخائر ختم ہو جائیں گے. پاکستان میں اگر دیکها جائے تو صورتحال بدترین ہے جہاں ادها سال پانی کی کثرت سے نقصان ہوتا ہے اور ادها سال پانی کی کمی کا شکار گزرتا ہے. پاکستان میں ہر سال 144 کیوبک ملین پانی مختلف ذرائع سے اتا ہے جس میں سے صرف 96 کیوبک ملین پانی استعمال ہوتا ہے جبکہ 48 ملین کیوبک پانی ملک میں سیلاب کی صورت تباہی مچاتا ہوا سمندر میں ضائع ہوجاتا ہے. ہر سال پاکستان میں اس مد میں 9 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے.ملک میں ڑیموں کی کمی ہمیں تیزی سے قحط سالی کی طرف لے جا رہی ہے پاکستان 30 دن کا پانی محفوظ کرنے کی صلاحیت رکهتا ہے جبکہ عالمی قوانین کے مطابق پاکستان کو کم سے کم 120 دن کا پانی محفوظ رکهنا چاہیے. ہمیں ماننا پڑے گا کہ ابی ذخائر کی حفاظت اور مختلف ڈیمز کی تعمیر ہی ہمیں بنجر ترین مملک کی فہرست سے بچا سکتی ہے ملک میں ڈیم بنے چاہیے اسکے علاوہ ...

پاکستان پر پهیلتے عرب بہار کے سائے....

پاکستان پر پهیلتے عرب بہار کے سائے .. چند برس قبل عرب ممالک میں تبدیلی کی ایک لہر شروع ہوئی جس کو چند ترقی پسندوں نے عرب بہار کا نام دیا.مگر حقیقت میں اس تبدیلی کی لہر نے ان ممالک کی حالت خزاں رسیدہ پتوں کی سی کردی ہے.ایران میں ڈاکٹر مصدق ہوں یا نائجیریا کے سر ابوبکر تفاوالییو ہو، انڈونیشی لیڈر سوئیکارنو ہوں یا عراق کے صدام حسین، لیبیا کے معمر قذافی ہوں یا مصر کے محمد مرصی سب اس عرب بہار کا نشانہ بن گئے.نام نہادی بہار کی یہ لہر مصر، شام،ایران،عراق، لیبیا، یمن سے ہوتی ہوئی بدین کے دروازے پر دستک دی رہی ہے. ان سب ملکوں میں تشدد انتہا پسندی اور فرقہ واریت کی جنگ یہ ثابت کرنے کے لئیے کافی ہے کہ یہ بہار ہے کہ خزاں.زرف شام میں اب تک 50 ہزار سے زائد لوگ اس اگ کی نذر ہوچکے ہیں. اب تک یمن اس انتشار کا نشانہ بنے والا اخری ملک ہے. جنوب مغربی ایشیا کا یہ ملک 23 ملین کی ابادی رکهتا ہے جس کی 60 فیصد ابادی سنی اور 40 فیصد شیعہ پر مشتمل ہے. 2011 میں اس ملک میں فسادات کا اغاز ہوا جس کا اختتام 22 جنوری 2015 کو سنی وزیراعظم ہادی کے استعفی کی صورت میں ہوا. اس ملک پر 40 فیصد شیعہ اکثریت کا قبضہ ہے اسکے...

پاکستان اور مادری زبان کا عالمی دن

کل 21 فروری کا دن دنیا بهر میں مادری زبان کے عالمی دن کے طور پر منایا گیا. مادری زبان کی اہمیت کو مد نظر رکهتے ہوئے یونیسکو نےفروری 1999 کے بعد اس دن کو عالمی طور پر منانے کا اعلان کیا.زبان کی اہمیت و افادیت سے کسی بهی طور پر انکار نہیں کیا جاسکتا. اعدادو شمار کے مطابق دنیا بهر میں اس وقت 6909 زبانیں بولی جاتی ہیں.جن میں 60 فیصد زبانیں ایسی ہیں جن کی ابادی 10 لاکه سے زائد فی زبان ہے اور یہ دنیا کے 94 فیصد حصے پر موجود ہیں. ان میں سے تقریبا 2500 زبانیں خطرے کی زد میں ہیں جو کسی بهی وقت ختم ہو سکتی ہیں . دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں کو اگر دیکها جائے تو پہلے پر چینی ہے جو 955 ملین افراد بولتے ہیں. 405 ملین کے ساته ہسپانوی زبان دوسرے 306 ملین کے ساته انگریزی تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے. اسی ترتیب سے چوتهے پر 182 ملین کے ساتج ہندی ، پانچویں پر 181 ملین کے ساته بنگالی ، چهٹے پر 178 ملین کے ساته پرتگالی، ساتویں پر 144 ملین کے ساته روسی ، آٹهویں پر 122 ملین کے ساته جاپانی ، نویں پر 90 ملین کے ساته جرمن اور دسویں پر 85 ملین کے ساته جاوانیز زبان موجود ہے....

peshawr blast in imam bargah

ایک مہینے میں دوسری پشاور میں نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں 3 خودکش بم دهماکے جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے.ایک منظم اور متواترطریقے سے اہل تشیع پر ہونے والے ان حملوں کے پیچهے بیرونی طاقت کے ساته اندرومی عناصر بهی ملوث ہیں جو ملک میں پهیلی فرقہ واریت کی اگ کو مزید بهڑکا رہے ہیں. تاکہ اس ملک کی جڑوں کو مزید کهوکهلا کر سکیں. ایسےوقت میں علما دین حضرات سے درخواست ہے کہ وہ اس کے سدباب کے لئے تعاون کریں اور نفرت انگیز تقریروں سے اجتناب کریں کیونکہ ہمارا ملک حالت میں ہے اور ایسے حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد رہیں. اللہ ہمارے حال پر رحم فرما.