Posts

Showing posts from February, 2015

پاکستان پر پهیلتے عرب بہار کے سائے....

پاکستان پر پهیلتے عرب بہار کے سائے .. چند برس قبل عرب ممالک میں تبدیلی کی ایک لہر شروع ہوئی جس کو چند ترقی پسندوں نے عرب بہار کا نام دیا.مگر حقیقت میں اس تبدیلی کی لہر نے ان ممالک کی حالت خزاں رسیدہ پتوں کی سی کردی ہے.ایران میں ڈاکٹر مصدق ہوں یا نائجیریا کے سر ابوبکر تفاوالییو ہو، انڈونیشی لیڈر سوئیکارنو ہوں یا عراق کے صدام حسین، لیبیا کے معمر قذافی ہوں یا مصر کے محمد مرصی سب اس عرب بہار کا نشانہ بن گئے.نام نہادی بہار کی یہ لہر مصر، شام،ایران،عراق، لیبیا، یمن سے ہوتی ہوئی بدین کے دروازے پر دستک دی رہی ہے. ان سب ملکوں میں تشدد انتہا پسندی اور فرقہ واریت کی جنگ یہ ثابت کرنے کے لئیے کافی ہے کہ یہ بہار ہے کہ خزاں.زرف شام میں اب تک 50 ہزار سے زائد لوگ اس اگ کی نذر ہوچکے ہیں. اب تک یمن اس انتشار کا نشانہ بنے والا اخری ملک ہے. جنوب مغربی ایشیا کا یہ ملک 23 ملین کی ابادی رکهتا ہے جس کی 60 فیصد ابادی سنی اور 40 فیصد شیعہ پر مشتمل ہے. 2011 میں اس ملک میں فسادات کا اغاز ہوا جس کا اختتام 22 جنوری 2015 کو سنی وزیراعظم ہادی کے استعفی کی صورت میں ہوا. اس ملک پر 40 فیصد شیعہ اکثریت کا قبضہ ہے اسکے

پاکستان اور مادری زبان کا عالمی دن

کل 21 فروری کا دن دنیا بهر میں مادری زبان کے عالمی دن کے طور پر منایا گیا. مادری زبان کی اہمیت کو مد نظر رکهتے ہوئے یونیسکو نےفروری 1999 کے بعد اس دن کو عالمی طور پر منانے کا اعلان کیا.زبان کی اہمیت و افادیت سے کسی بهی طور پر انکار نہیں کیا جاسکتا. اعدادو شمار کے مطابق دنیا بهر میں اس وقت 6909 زبانیں بولی جاتی ہیں.جن میں 60 فیصد زبانیں ایسی ہیں جن کی ابادی 10 لاکه سے زائد فی زبان ہے اور یہ دنیا کے 94 فیصد حصے پر موجود ہیں. ان میں سے تقریبا 2500 زبانیں خطرے کی زد میں ہیں جو کسی بهی وقت ختم ہو سکتی ہیں . دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں کو اگر دیکها جائے تو پہلے پر چینی ہے جو 955 ملین افراد بولتے ہیں. 405 ملین کے ساته ہسپانوی زبان دوسرے 306 ملین کے ساته انگریزی تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے. اسی ترتیب سے چوتهے پر 182 ملین کے ساتج ہندی ، پانچویں پر 181 ملین کے ساته بنگالی ، چهٹے پر 178 ملین کے ساته پرتگالی، ساتویں پر 144 ملین کے ساته روسی ، آٹهویں پر 122 ملین کے ساته جاپانی ، نویں پر 90 ملین کے ساته جرمن اور دسویں پر 85 ملین کے ساته جاوانیز زبان موجود ہے.

peshawr blast in imam bargah

ایک مہینے میں دوسری پشاور میں نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں 3 خودکش بم دهماکے جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے.ایک منظم اور متواترطریقے سے اہل تشیع پر ہونے والے ان حملوں کے پیچهے بیرونی طاقت کے ساته اندرومی عناصر بهی ملوث ہیں جو ملک میں پهیلی فرقہ واریت کی اگ کو مزید بهڑکا رہے ہیں. تاکہ اس ملک کی جڑوں کو مزید کهوکهلا کر سکیں. ایسےوقت میں علما دین حضرات سے درخواست ہے کہ وہ اس کے سدباب کے لئے تعاون کریں اور نفرت انگیز تقریروں سے اجتناب کریں کیونکہ ہمارا ملک حالت میں ہے اور ایسے حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد رہیں. اللہ ہمارے حال پر رحم فرما.