kiya hum waqi azaad hain????


سنا ہے آج یوم آزادی ہے؟یہ کیسی یوم آزادی ہے جس میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر آزادی مارچ کر رہے ہیں.اگر ہم آزاد قوم ہیں تو یہ عوام کس آزادی کی متلاشی ہے.
ہم آزاد ہیں میں بتاتا ہوں اپکو ہم اس ازاد ملک کی رستوں پر آزادی سے پهرتے ہیں ہاں اگر کہیں سے آنے والی اندهی گولی ہماری زندگی کا چراغ گل کردے تو وہ ہماری قسمت.. ہم ان فضائوں میں آزادی سے سانس لے سکتے ہیں اگر ہمیں کوئی بیماری لاحق ہو جائے تو ہماری قسمت..ہم اس ملک کی سڑکوں پر شتر بے مہار پهرتے ہیں اگر کوئی رستہ ، گلی کسی کنٹینر یا بیریر سے بند پائیں تو وہ بهی اپنی قسمت.. ہم اگر گهنٹوں روڈز پر کهڑے ہو کر اپنے پرو ٹوکول زدہ حکمرانوں کے گزرنے کا انتظار کرتے ہیں تو یہ ہماری مجبوری نہیں انکے منسب کا احترام ہے.. ہم اگر زندگی کی بنیادی ضروریات بجلی پانی گیس سے محروم ہیں تو یہ بهی ہماری کج فہمی ہے..ہم ایک آزاد اور خود مختار قوم ہیں جو کسی کی محتاج نہیں.. جہاں آزادی اس قدر ہے کہ اپ کسی کا قتل کرو ڈاکہ ڈالو کسی کا حق مارو جو جی چاہئے کر سکتے ہو مگر یہاں تهوڑی تقسیم ہوئی ہوئی ہے اپ اگر میاں ،چوہدری ،،جتوئی یا کسی بهی طاقتور خاندان سے تعلق رکهتے ہیں تو اپ اس ملک میں جو اپکا جی چاہئے آزادی سے کر سکتے ہیں اور اگر اپکا تعلق کسی مڈل یا لوئر کلاس سے ہے تو اپ چهوٹی چهوٹی آزادیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جیسے ملاوٹ، سود ، فراڈ، وغیرہ باقی اللہ کے فضل سے آشارہ توڑنے، لوگوں کو چونا لگانے، اربوں کی کرپشن کرنے میں تو ہم مکمل تور پر خود مختار قوم ہیں.یہ مکمل اسلامک سیکولر سٹیٹ ہے جہاں کا.وزیر آعظم 2700 ایکڑ کے گهر میں رہتا ہے اور غریب بےچارے کو فٹ پاته پر بهی سونے کو جگہ.نہیں ملتی.
اج سب جشن آزادی کا دن ہے تو سوچا چند حقائق اپ لوگوں کے سامنے رکه دوں..ماشااللہ سے پاکستان دنیا کو واحد ملک ہے جہاں کا حکمران صدر وزیرآعظم سے لیکر ریڑهی پر فروٹ بیچنے والے تک کرپٹ ہیں..
اج سے ٹهیک 67 سال پہلے یہ ملک انگریزوں سے اس لئے تو آزاد نہیں کروایا گیا تها کہ سب اسکو اپنے فائدے کے لئے استعمال کریں..لٹو تے پهٹو کی پالیسی اپنائیں.. کچه خدا کا خوف کرو لوگو کیا تمہیں مرنا نہیں ہے کیا منہ دکهائو گے ان دس لاکه سے زائد لوگوں کو جن کا خون اس ملک.کی بنیادوں میں شامل ہے یہ خون ہی اس ملک کا تحفظ کر رہا ہے ورنہ ہم نے تو 67 سالوں میں کوئی کسر نہیں اٹها رکهی اسکو تباہ و برباد کرنے کی. ہمیں مانا ہوگا کہ ہماری دن بدن انے والی پستی کے ذمہ دار امریکہ بهارت یا اسرائیل نہیں ہم خود ہیں اب بهی وقت ہے جاگ جائو اس خواب خرگوش سے اور اپنے ملک کے لئے خود کو بدلو.آخر میں ان دس لاکه شہیدوں کا تحفہ مبارک ہو اللہ ہمیں اس ملک کے کام آنے والا بنائے آمین..

Comments

Popular posts from this blog

سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر ایک تحریر

زوال پذیر معاشرے/کون سوچے گا؟

یہ کس کی جنگ ہے؟