Naya saal naya ehad نیا سال نیا عهد

شام اہستہ اہستہ دن کو اپنی لپیٹ میں لے رہی یے,سرمائی بادلوں میں لپٹی دھند الود یہ شام اس سال کو الوداع کہہ رہی ہے. وہی سال جس میں ہم نے وطن کو خوب نوچا, ایک دوسرے کے گریبان چاک کیے,ہم شرمندہ ہیں یا رب کے تیری   اس سوہنی دھرتی کو ہم نے خون سے رنگا,خوب نافرمانیاں کی,  دوا سے لیکر دعا تک میں ملاوٹ کی, ننھے کلیوں کو بےدردی سے مسل ڈالا, جہاں بھوک سے بلکتے بچوں کی ہم انسانوں نے تو نہیں سنی مگر موت نے ان معصوموں کی بھوک کی تکلیف کی لاج رکھ لی, اس پر ہم  شرمندہ ہیں یا رب,یا رب ہر انے والا دن تو ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ شب کے اندھیروں کے بعد چمکتا سورج ہوتا ہے مگر میرے وطن کی ظلمت کے اندھیرے اتنے طویل کیوں یا رب؟ من پر اداسی کا بوجھ جب حد سے بڑھ جائے تو انسوؤں میں بہہ جاتا ہے اور من ہلکا ہوجاتا ہے مگر میرے مالک ہم من پہ منوں کے حساب سے بوجھ لیے پھرتے ہیں یہ بوجھ کیسے اترے گا تیرے کرم کے سوا؟ ہم  گمراہی, مایوسی, بداعمالیوں کے گہرے بادلوں میں ہم گھرے ہوئے ہیں یارب, اس شب کو طویل نہ کر ہمیں بھی وہ روشن صبح دے جس میں امن و سکون ہو, جہاں اندر باہر سے زیادہ روشن ہو, جہاں نفس کے نہیں تیرے بندے ہوں یا اللہ ہم مانتے ہیں اسکی وجہ ہمارے سیاہ اعمال ہیں مگر تو ھدایت دینے والا ہے میرے مالک, اس نئے سال کو ہمارے لیے روشنی کا سال بنا دے یا رب مصنوعی روشنی نہیں من کے اندر کی حقیقی روشنی ہمیں عطا کر ہم بدکردار سہی مگر امید کی ہلکی سی چنگاری تو ہمارے اندر بھی ہوگی تو اسے ایمان کے چراغوں سے روشن کردے یارب.میراوطن اس وقت اندرونی بیرونی دشمنوں کے نرغے میں ہے اور ہم  سیاست سے لیکر مذہب تک ہر چیز میں تفرقوں میں بٹے ہیں, ہمیں عقل و اتحاد دے کہ ہم اس حقیقت کو سمجھیں اور اپنےوطن کی تنزلی کی بجائے اسکی ترقی میں کردار ادا کریں یا رب ہمیں بخش سے امین. نیا سال سب دوستوں کو دل سے مبارک دعاووں میں یاد رکھئے اور مقصد حیات کو پہچانیے. اللہ سب کو اپنے امان میں رکھے امین.سب دوستوں سے اتنا کہنا ہے کہ اپ میری زندگی کے اچھے برے وقت کے ساتھی ہو ہمیشہ اپکا ساتھ میرے لیے اہم رہے گا خوش رہیں اباد رہیں.امین

Comments

Popular posts from this blog

سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر ایک تحریر

زوال پذیر معاشرے/کون سوچے گا؟

یہ کس کی جنگ ہے؟