نام نہاد جمہوری رویے....

لوگ کہتے ہیں فوج پاکستان کی جمہوری حکومتوں کا تختہ گول کرتی رہی ہے مگر حقیقت تو یہ ہے پاکستان میں کبھی حقیقی جمہوریت رہی ہی نہیں.1965 میں جو حکمرانوں نے کیا جس نے ایوب خان کو مجبور کردیا تھا مارشل لا لگانے پہ, یہی حالات موجودہ نام نہاد جمہوری حکومتیں پیدا کر رہی ہیں. نیشنل ایکشن پلان پر جس طرح روڑے اٹکانے جارہے ہیں. سندھ حکومت کہتی ہے رینجرز کا کام دہشتگردی روکنا ہے جبکہ وہ تو کرپشن کے پیچھے پڑ گئے ہیں جو لیاقت علی خان کے دور سے ہوتی آرہی ہے  پھر کیسے رنگے ہاتھوں پکڑے گئی ایان علی کو مکھن سے بال کی طرح نکالا جا رہا ہے ڈاکٹر عاصم کیس پر کیسے اج وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت میں رینجرز کے اختیارات پر بیان بازیوں کا مقابلہ جاری ہے. ڈاکٹر عاصم کو پہلے رینجرز سے نکال کے نیب کے محفوظ ہاتھوں میں پہنچایا گیا اور اب رینجرز اختیارات پر سندھ حکومت کیسے ٹال مٹول کردہی ہے دوسری طرف وفاقی حکومت بھی مفاہمت کے باعث چپ ہے صرف چوہدری نثار کہیں کہیں کچھ بولتے دکھتے ہیں اگر یہی حالات رہے تو یہ پورا نظام ہی لپیٹا جا سکتا ہے. اللہ انہیں عقل دے اور ہمیں بھی جن کے ووٹوں سے یہ حکومت میں اتے ہیں.

Comments

Popular posts from this blog

سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر ایک تحریر

طیبہ کیس اور ہم

12 ربیع الاول لمحہ فکریہ...